کیئر و یا دیکھ بھال کرنے والے کی تعریف کیا ہے ؟ کیا آپ کیئر ہیں؟

کیئر یا دیکھ بھال کرنے والا کسی بھی عمر کا فرد ہوتا ہے جو کسی رشتہ دار، ساتھی یا دوست کی مدد کرتا ہے۔ وہ انسان ملازم کیئر کے طور پر کام نہیں کر رہے ہیں لیکن وہ نگہداشت یا دیکھ بھال کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ کیئر یا دیکھ بھال کرنے والا ہمہ وقت یا فل ٹائم دیکھ بھال نہیں کرتا اور نہ ہی لازمی طور پر اس شخص کے ساتھ رہتا ہے جس کی وہ دیکھ بھال کرتا ہے۔

جس شخص کی دیکھ بھال کرتے ہیں وہ جسمانی یا ذہنی بیماری، معذوری، کمزوری یا نشہ میں مبتلا یعنی ‘آڈکشن’ ہونے کے سبب مدد کا طالب گار ہو سکتا ہے۔ ایسے انسان اپنے کیئر کے بغیر جدوجہد کریں گے۔

ہو سکتا ہے کہ آپ خود کو ایک کیئر یا دیکھ بھال کرنے والے طور پر نہ سوچیں، مگر جس کی آپ کیئر یا دیکھ بھال کر رہے ہیں وہ آپ کا ساتھی، والدین، بیٹا بیٹی یا دوست ہو، لیکن ایک کیئر یا دیکھ بھال کرنے والے کو بہت سپورٹ اور رہنمائی مل سکتی ہے۔

اگر آپ ایک کیئر یا دیکھ بھال کرنے والے ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ مانچسٹر میں ایک اندازے کے مطابق 38,000 کیئرز یا دیکھ بھال کرنے والے ہیں۔

  ہمارے پاس نامی ایک مفت سروس ہے جو مانچسٹر سٹی کونسل کے علاقے میں رہنے والے کیئرز یا کسی کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے رابطے کا پہلا پڑاؤ ہے۔

مدد حاصل کرنے کا طریقہ

  ہمارے پاس نامی ایک مفت سروس ہے جو مانچسٹر سٹی کونسل کے علاقے میں رہنے والے کیئرز یا کسی کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے رابطے کا پہلا پڑاؤ ہے۔

نامی ادارہ ان چیزوں میں آپ کی مدد کر سکتا ہے The Contact Point

• کیئر یا دیکھ بھال کرنے والے کی جائزہ یا اسیسمنٹ رپورٹ
• یا سفارش کی درخواست Referrals
• فلاح و بہبود اور بینیفٹس کے متعلق مشورہ جات دینا
• نگہداشت کرنے والے کے طور پر آپ کے حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کرنا
• کیئر یا دیکھ بھال سے وقفہ (Break) اور دیگر مشاغل کے متعلق معلومات
• مقامی کمیونٹی سپورٹ کی رہنمائی کرنا

سے آپ ٹیلی فون، ای میل یا آن لائن رابطہ کر سکتے ہیں “The Contact Point”
اگر آپ انگریزی نہیں بولتے ہیں تو یہ ادارہ آپ کی درخواست پر مترجم کا انتظام بھی کر سکتا ہے۔ ہم آپ کو دیگر ایسی تنظیموں کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں جو آپ کی زبان میں بات کر سکتی ہوں۔

آپ اوپر دائیں کونے میں موجود جھنڈے کے نشان کے ذریعے ہماری ویب سائٹ کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔

Carers Manchester

ویب سائٹ، “کیئرز مانچسٹر”، مختلف تنظیموں کا ایک گروپ ہے جو مانچسٹر کے بلا معاوضہ کیئرز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کرتا ہے۔ ہمارے نیٹ ورک میں شامل تنظیمیں باقاعدگی سے تقریبات، سرگرمیوں اور سپورٹ گروپس کا انعقاد کرتی ہیں۔

یہ ایک کیئر یا دیکھ بھال کرنے والے کے لیے دوسرے کیئرز سے ملنے، اپنے لیے وقت نکالنے اور مدد حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اپنے قریب کوئی ایونٹ یا گروپ تلاش کرنے کے لیے آپ یہ کر سکتے ہیں:
کی ویب سائٹ دیکھیں Carers Manchester

کے ای میل نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں Carers Manchester

 سوشل میڈیا پر کو فالو کریں Carers Manchester

کسی پیارے کی دیکھ بھال کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے لیکن یاد رکھیں آپ اکیلے نہیں ہیں، اور آپ کے لیے مدد موجود ہے۔

انکوائری فارم

انکوائری فارم

براہِ کرم یہ استفساری فارم پُر کریں اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی پیشہ ور مترجم کی مدد سے آپ فون پر سپورٹ حاصل کریں، تو براہِ کرم نیچے کے پیغام کے خانے میں اپنی زبان اور لہجہ شامل کریں۔

براہِ کرم یہ استفساری فارم پُر کریں اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی پیشہ ور مترجم کی مدد سے آپ فون پر سپورٹ حاصل کریں، تو براہِ کرم نیچے کے پیغام کے خانے میں اپنی زبان اور لہجہ شامل کریں۔